باسمه تعالی مسلمانوں کے درمیان پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت(ع)کا عظیم مقام و مرتبہ پایا جاتا ہے اور لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،اور ہر ایک شخصیت قابل احترام مانی جاتی ہے ،اہل تَشیّع کے آٹھویں امام ،علی بن موسی بن جعفر پیغمبر اسلام(ص) کی ہی نسل سے ہیں کہ جنکی زیارتگاہ ایران […]
باسمه تعالی
مسلمانوں کے درمیان پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت(ع)کا عظیم مقام و مرتبہ پایا جاتا ہے اور لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،اور ہر ایک شخصیت قابل احترام مانی جاتی ہے ،اہل تَشیّع کے آٹھویں امام ،علی بن موسی بن جعفر پیغمبر اسلام(ص) کی ہی نسل سے ہیں کہ جنکی زیارتگاہ ایران کے شمال مشرقی جانب ،خراسان کے علاقے شہرِمشہد میں واقع ہے جہاں سالوں سال دنیا جہاں کے گوش و کنار سے آپ کے چاہنے والوں ، عقیدت مندوں کا جَمِّ غفیر نظر آتا ہے۔
امام رضا علیہ السلام کو امام رئوف اور معین الضعفاء جیسی صفات سے جانا جاتا ہے ، آپ کا حرمِ مطہّر ،جسکے انتظامات اوردیکھ ریکھ کا کام موقوفات اور آپ کے چاہنے والوں کے عطیئے سے ہوتا ہے ہمیشہ سے ہی محروم افراد پر خاص توجہ رکھتا آیا ہے،آج بھی روزانہ دسیوں ہزار وقت کا کھانا اس حرم کے زائرین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے کہ جسمیں غریب اور محروم طبقہ شامل ہے۔
بنیاد کرامت امام رضا علیه السلام یا بصورت خلاصہ «کرامت فاؤنڈیشن» کہا جائے تو، انسان دوستی کے جذبے کے تحت دنیا کے محروم افراد تک، انسان کی عزت و شخصیت کی حفاظت کرتے ہوئے خدمت کرنے کے لیے، سال ۲۰۱۶ میں تشکیل پایا ہے۔
اس فاؤنڈیشن نے اپنی پہلی کوشش میں بڑے ہی وسیع پیمانے پر ایران اور دوسری جگہوں کے لوگوں کی مدد سےایران کے مغربی جانب واقع شہرکرمانشاہ کے زلزلے سے متأثر ہ علاقے میں ۲۰۱7 سے اپنے کام کا آغاز کیا۔
یتیموں کی حمایت،ہزاروں ضرورتمند افراد کو کھانا کھلانا،دنیا میں انسانی بحران میں مبتلا جگہوں تک پہنچنا،دنیا میں اہل بیت پیغمبر(ص) کے چاہنے والے محروم افراد کی حمایت اور۔۔۔اس عوامی اور عظیم فلاحی فاؤنڈیشن کی من جملہ کارکردگی ہے کہ جو، اب پوری دنیا میں اپنے کام کو وسعت دے رہا ہے۔